تازہ ترین

ماڑی پور ، درخشان اور بوٹ بیسن پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، انڈین گٹکا ، چوری شدہ موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ماڑی پور پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہاکس بے ٹرٹل بیچ پر واقع ہٹ میں فائرنگ کرتے ہوئے 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان غوث بخش ، امیر محمد خان اور عثمان خان سے تین غیر قانونی نائن ایم ایم پستولیں بمعہ گولیاں برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

درخشاں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کیماڑی پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ ساحل سمندر پر ہوائی فائرنگ ، ہلڑ بازی و دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں سے اجتناب کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement