تازہ ترین

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔گندم مہنگی ہونے پرپسائی روک دی ، سستا  آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔ فلورز ملز نے اعلان کر دیا ۔  حیدرآباد میں 10 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا،20 کلوآٹے کا تھیلا 2400 سے بڑھ کر 2600 روپے کا ہوگیا۔ چکی مالکان کا کہنا ہےکہ 100 کلو گندم کی بوری پر 13 سے1500 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پشاور میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو  تھیلے کی قیمت 200 روپے تک بڑھ چکی ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا  گیاکہ سرکاری گندم کا اجراء نہ ہونے سے پنجاب میں آٹے کی قلت برقرار ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں بحرانی کیفیت بڑھ گئی۔ سرکاری گندم کا اجراء لاہور تک محدود ہے اور دیگر شہروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ دستیاب نہیں، فلار ملز نے گندم مہنگی ہونے پر پسائی روک دی ہے، 4600 روپے من گندم لے کر سستا  آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔

گروپ لیڈر فلورملزایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ محکمہ جتنی گندم دے رہا ہے اتنا آٹا بازار میں بھجوا رہے ہیں،گندم کی قلت ہے اور یہ مہنگی بھی ہوگئی ہے، پچھلے سال کی نسبت اس سال گندم اجرا ءانتہائی کم ہے، آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے اور مزید بڑھے گی۔