وزیر اعلیٰ مریم نواز سے فلمساز و جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز، جرنلسٹ شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے عالمی شہرت یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کا خیر مقدم کیا اور شرمین عبید چنائے کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اور مہارت کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحافیانہ دستاویزی فلم سازی سے سماجی مسائل اجاگر کرنے کے عمل کو قابل تحسین قرار دیا۔فلمساز شرمین عبید چنائے نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی فن و ثقافت کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں این ایس آئی ٹی سٹی میں پنجاب فلم سٹی کے منصوبے پر تبادلۂ خیال اوراشتراک کار پراتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب فلم سٹی پراجیکٹ پاکستان کا پہلا ”اینڈ ٹو اینڈ“ میڈیا پروڈکشن ہب بنے گا۔ پنجاب فلم سٹی پراجیکٹ میں فلم، ٹی وی، ڈیجیٹل میڈیا وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کی سہولت فراہم کریں گے۔پنجاب فلم سٹی میں جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز، پوسٹ پروڈکشن لیبز، شوٹنگ سپاٹ،جھیل بھی بنائیں گے۔ پنجاب فلم سٹی میں کنونشن ہال، میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک سکول بھی بنا رہے ہیں۔
Leave A Comment