تازہ ترین

ٹھنڈی سڑک پر رات گئے موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔حادثے میں 2 افراد موقع پر جبکہ ایک دوران ریسکیو فوت ہوگیا،ڈی ایس پی ٹریفک نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔جاں بحق افراد میں 45 سالہ شاہد، 35 سالہ محسن ہارون اور 26 سالہ عدنان شامل ہیں، حادثہ سندر داس چوک سے جانب سلطان پلی بلمقابل ایچسین کالج گیٹ کے سامنے پیش آیا۔

تھانہ ریس کورس پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی، سی ٹی او لاہور نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Leave A Comment

Advertisement