تازہ ترین

مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر. موٹر سائیکل سوار جاں بحق. ریسکیو ذرائع کے مطابق اختر آباد شیرگڑھ روڈ چک نمبر 25/1AL کے قریب مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل  نمبری BNV-200  کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35 سالہ ساجد محمود جاں بحق ہو گیا. نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور حادثہ ہوتے ہی گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا. حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دیں جب کہ ریسکیو اہکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے نعش کو ضروری کارروائی  کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Leave A Comment

Advertisement