تازہ ترین

کینال ویو میں گھر کے واٹر پمپ کے 30 فٹ گہرے بور میں ایک بلی کا بچہ گر گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت سے آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب آپریشن کر کے بلی کے بچے کو بحفاظت بور سے باہر نکال لیا۔ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث ایک معصوم جانور کی  زندگی محفوظ ہوگئی۔عوامی حلقوں نے ریسکیو اوکاڑہ کی کارکردگی کو سراہا.

ریسکیو کا عزم ہر زندگی قیمتی ہے

Leave A Comment

Advertisement