تازہ ترین

دریائے ستلج کے سوجیکی کے مقام پر ایک 30 سالہ نوجوان دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ ایک نوجوان گائے کی دُم پکڑ کر دریا عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ پانی میں ڈوب گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت محمد اخلاق ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو اہلکار کشتی، پلنجر اور سکوبا ڈائیونگ کے ذریعے نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ سرچ آپریشن میں 2 ڈائیورز، 4 تیراکوں سمیت 7 ریسکیورز ریسکیو سیفٹی آفیسر کی نگرانی میں حصہ لے رہے ہیں۔ریسکیو ٹیمیں دریائے ستلج کی تقریباً 20 سے 25 فٹ گہرائی اور تیز پانی کے بہاؤ کے باوجود سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement