بجلی، گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست مسترد ، درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد
لاہور ہائیکورٹ نے بجلی، گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست کا حکمنامہ جاری کردیا ،عدالت نے درخواست غیر مستند اور مبہم قرار دے کر مسترد کردی اورمتعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیر درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکر دیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے درخواست پر 15صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے پاس داد رسی کیلئے متعلقہ فورم موجود تھا، درخواست گزار نے متعلقہ فورم استعمال کئے بغیر پٹیشن دائر کی،لوڈشیڈنگ، ٹیرف ، لائن لاسز، پالیسی مسائل پر ثبوت یا گراؤنڈز پیش نہیں کئے گئے،توانائی بحران جیسے پیچیدہ مسائل کا حل متعلقہ اداروں اور پالیسی سے نکلے گا،عدالت نے کہا کہ تکنیکی اور پالیسی مسائل ایگزیکٹو اور ریگولیٹری باڈیز کے دائرہ کار میں ہیں،مفاد عامہ کی درخواستی ایک اہم ہتھیار ہے جسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہئے۔
Leave A Comment