امن معاہدہ طے پاتا ہے تو پاکستان کا کردار تاریخِ عالم میں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے پاکستان، مشرقِ وسطیٰ، عالمِ اسلام اور پوری دنیا کا مفاد امن کے قیام سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو مایوسی کا شکار ہونے کے بجائے ثابت قدمی اور یکسوئی کے ساتھ اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ اگر امن معاہدہ طے پاتا ہے تو اس میں پاکستان کا کردار تاریخِ عالم میں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔