بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے ۔ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے ، میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں ۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔
Leave A Comment