لاہور سے اغواء کی گئی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ ساہیوال سے بازیاب ، ملزمہ گرفتار
پولیس نے لیاقت آباد سے اغواء ہونے والی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو ساہیوال سے بازیاب کرکے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کے مطابق بچی کے اغواء کا مقدمہ اسکے والد نے تھانہ لیاقت آباد درج کروایا تھا،خاتون ملزمہ بچی کو اغواء کر کے ساہیوال لے گئی تھی، جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرایا گیا۔بچی کو اسکے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جنہوں نے بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔