تازہ ترین

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کاریگر ٹریڈ سنٹر فراڈ کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سید اشتیاق حسین کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو بیرون ممالک ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ ملزم کے خلاف انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور میں متعدد انکوائریوں پر کارروائی جاری ہے، تاہم ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فراڈ میں ملوث دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔