2025 میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ زدہ ملک قرار
ایک نئی عالمی تحقیق کے مطابق پاکستان 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ سے متاثرہ ملک قرار پایا ہے، جہاں خطرناک باریک ذرات پی ایم 2.5 کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی مقرر کردہ حد سے 13 گنا تک زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ سوئٹزرلینڈ کی فضائی معیار کی نگرانی کرنے والی کمپنی آئی کیو ایئر نے جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ سال صرف 13 ممالک اور خطے ایسے تھے جہاں اوسط PM2.5 کی سطح ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مقررہ حد 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے کم رہی، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 7 تھی۔