لاہور : ڈور پھرنے سے پولیس اہلکار زخمی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا- وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیاہے- پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر افسوس کااظہارکیااور کہاکہ پتنگ بازی کو خونی کھیل میں بدلنا انتہائی افسوسناک امر ہے۔