تازہ ترین

شہر کے سیوریج نظام میں ایک بار پھر پو لیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔  آؤٹ فال روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے حاصل کیے گئے سیوریج کے نمونے میں وائرس پایا گیا۔یہ نمونے اپریل کے دوران اکٹھے کرکے قومی ادارہ صحت  کو تجزیے کے لیے بھجوائے گئے تھے، جہاں سے موصول ہونے والی رپورٹ میں ایک نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔

ماہرین کے مطابق سیوریج میں وائرس کی موجودگی اس بات کا اشارہ ہے کہ وائرس اب بھی کمیونٹی میں گردش کر رہا ہے، چاہے پولیو کے واضح کیسز سامنے نہ آئے ہوں۔ اس صورتحال نے شہر میں جاری انسداد پولیو مہم کی مؤثریت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم باقاعدگی سے جاری ہے، تاہم اس کے باوجود وائرس کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی یقینی نہیں بنائی جا سکی۔شہری حلقوں نے پولیو پروگرام سے وابستہ افسران کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھاری تنخواہوں کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پا رہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement