تازہ ترین

نشے کی لت پوری کرنے کے لیے 3 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔  کوٹ لکھپت پولیس کو بچے کے اغواء کی کوشش کے حوالے سے 15 پر کال موصول ہوئی جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق 3 سالہ عثمان گھر کے دروازے کے قریب موجود تھا کہ اسی دوران ملزم نے اسے اغواء کرنے کی کوشش کی۔ بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو آصف ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم علی چونگی امرسدھو کا رہائشی ہے اور نشے کا عادی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے نشے کے لیے رقم حاصل کرنے کی خاطر بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔