تازہ ترین

سانحۂ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔سی سی پی او لاہورکا کہنا ہے کہ امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پبلک مقامات اور مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے، سپروائزری افسران فیلڈ میں متحرک رہیں، متواتر مانیٹرنگ جاری رکھیں، اور پولیس ٹیمیں ہاٹ سپاٹ ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرا نیٹ ورک کے ذریعے شاہراہوں اور اہم مقامات کی نگرانی جاری رکھی جائے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع 15 یا قریبی تھانے میں دیں۔

Leave A Comment

Advertisement