لاہور: آن لائن مہنگے ریلوے ٹکٹ فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور سے آن لائن مہنگے ریلوے ٹکٹ فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم اویس کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم خود کو ریلوے بکنگ ایجنٹ ظاہر کر کے شہریوں سے آن لائن رقم وصول کرتا تھا۔ ملزم نے انٹرنیٹ پر ’پاکستان ریلوے بکنگ سروس‘ کے نام سے ایک پیج بنا رکھا تھا۔