رحیم یار خان: سی سی ڈی پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک
رحیم یار خان (أن لائن ) قومی شاہراہ پر ترنڈہ محمد پناہ کے قریب سی سی ڈی پولیس کا واردات کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں سے مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ایک راہ گیر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو امین بوکا لودھراں اور احمد کہڑور پکا کے رہائشی بتاے جاتے ہیں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 48 سے زائد مقدمات اور سنگین نوعیت کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق واردات کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری تھا اس دوران ملزمان نے سی ڈی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے فائرنگ کے دوران ایک راہ گیر بشیر بھٹی ساکن ملک پور جاں بحق جبکہ پولیس رضاکار ساجد زخمی ہو گیے زخمی اور جاں بحق ہونے والے راہ گیر اور ہلاک ڈاکووں کی لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں جبکہ علاقے کو کلیئر کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔