کراچی: بھتہ خور گروہ کیخلاف آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
کراچی میں بھتہ خور گروہ کے خلاف رینجرز اور ایس آئی یو کے مشترکہ آپریشن میں 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔جوابی فائرنگ میں 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان فیکٹری مالکان، بلڈرز اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔