لاہور: منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
ایف آئی اے نے ساڑھے 74 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ منی لانڈرنگ سرکل نے 74 کروڑ 60 لاکھ کی منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری ملزم امجد خان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے، جو ہنڈی حوالہ اور تجارت پر مبنی منی لانڈرنگ میں ملوث تھا۔ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔