لاہور : اچھرہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، ملزمان پتنگوں سمیت گرفتار
اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فاضلیہ کالونی اور سپر مارکیٹ کے علاقوں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت احمد اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان گھر میں پتنگیں تیار کرتے تھے اور آن لائن آرڈرز کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان سے 150 سے زائد پتنگیں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔