تازہ ترین

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سندر اسٹیٹ، شاہدرہ اور ٹولنٹن مارکیٹ منڈیالی سٹاپ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری خوراک کے کاروبار کے خلاف آپریشن کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ چربی سے تیار کردہ آئل میں مطلوبہ میٹانل ڈائی سمیت دیگر اہم ریکارڈ اور معیار کے سرٹیفکیٹس موجود نہیں تھے، جس پر سخت ایکشن لیا گیا۔

کارروائی کے دوران متعلقہ یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی بھی پائی گئی، حکام کے مطابق متعدد فوڈ پوائنٹس مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروبار کر رہے تھے۔معائنے میں یہ بھی سامنے آیا کہ زنگ آلود فریزرز میں دودھ اور گوشت سے بنی اشیاء ایک ساتھ رکھی گئی تھیں، جو صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مضر صحت اور غیر معیاری چربی سے تیار کردہ آئل کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، ان کے مطابق شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل چیکنگ اور آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement