تازہ ترین

کاہنہ کے علاقے میں واقع گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں الماریوں سے 40 تولے سونا اور 2 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔  صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ کے ایک گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، جس میں دو مسلح ڈاکو اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور سونا لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے الماریوں کی چابیاں حاصل کرنے کے لیے اسلحے کے زور پر پورے خاندان کو یرغمال بنا لیا اور بعد میں انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا۔ڈاکوؤں نے الماریوں کے تالے توڑ کر وہاں موجود 40 تولے سونا اور 2 لاکھ روپے نقد نکال لیے، جس کی مجموعی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے الماریوں کی چابیاں حاصل کرنے کے لیے اسلحے کے زور پر پورے خاندان کو یرغمال بنا لیا اور بعد میں انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا۔ڈاکوؤں نے الماریوں کے تالے توڑ کر وہاں موجود 40 تولے سونا اور 2 لاکھ روپے نقد نکال لیے، جس کی مجموعی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔کاہنہ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر ڈکیتی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے لوٹا گیا مال برآمد کر لیا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement