جی ایچ کیو حملہ کیس:انسداد دہشتگردی عدالت کا 12سزایافتہ اشتہاریوں کے ضمانتی مچلکے اور شورٹی بانڈز ضبط کرنے کا حکم
انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 12سزایافتہ اشتہاریوں کے ضمانتی مچلکے اور شورٹی بانڈز ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے مجرموں کے ضامنوں کو جاری شوکاز نوٹسز کے جوابات غیرتسلی بخش قرار دے دیئے،عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرکے ضامنوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ضامنوں کو چھ چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی،سزایافتہ مجرمان میں عمرایوب، زرتاج گل، کنول شوزب، اشرف سوہنا اور بلال اعجاز شامل ہیں۔عدالت نے کہاکہ اے ٹی سی راولپنڈی میں 9مئی مقدمات میں اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جائے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 5مئی کو 47اشتہاری ملزمان کو 10،10سال قید کی سزا سنائی تھی،12مجرمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔