اداکارہ مومنہ اقبال این سی سی آئی اے لاہور میں پیش، لیگی ایم پی اےکی جانب سے ہراساں کرنے کے ثبوت افسران کےحوالے کردیئے
نامور اداکارہ مومنہ اقبال نے ن لیگی ایم پی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے ثبوت اور معلومات تفتیشی افسران کے سامنے پیش کر دئیے۔ اداکارہ مومنہ اقبال اپنے وکیل کے ہمراہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے دفتر میں پیش ہو گئیں، جہاں انہوں نے مبینہ ہراسگی کے ٹھوس ثبوت تفتیشی افسران کے سامنے رکھ دیے ہیں، جن میں مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے، دھمکی آمیز پیغامات اور دیگر ڈیجیٹل شواہد شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے ان ثبوتوں کی تصدیق اور کیس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق اداکارہ سے تفصیلی سوال جواب کیے گئے، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہے۔
ہ کیس کی حساسیت اور شوبز انڈسٹری سے وابستگی کے باعث میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد دفتر کے باہر موجود تھی۔ تاہم، اداکارہ مومنہ اقبال نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد این سی سی آئی اے دفتر کا عقبی راستہ اختیار کرتے ہوئے روانہ ہو گئیں۔