اوکاڑہ: بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 11 کلو چرس برآمد
اوکاڑہ (اپنے نما ئندے سے) پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر آصف عرف آصو قبرستان دربار پھلائی والا میں بھاری مقدار میں منشیات لئے بیٹھا ہے اطلاع پر ایس ایچ او نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ڈرگ ڈیلر پولیس کو دیکھتے ہی بھاگ پڑا پولیس نے تعاقب کر کے ملزم کوقابو کرلیا جس کے بیگ سے 11 کلو چرس برآمد کر کے قبضہ میں لے لی گئی .پولیس نے مقدمہ نمبر 711/26 درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے.