رحیم یارخان: موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں کی پولیس پرفائرنگ‘جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکوماراگیا
ناکہ بندی توڑکرفرارہونے والے موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں کی پولیس پرجان سے ماردینے کیلئے فائرنگ‘جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکوماراگیا‘ تین ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار‘ پولیس نے مارے جانیوالے ڈاکوسے7mm رائفل برآمدکرکے فرارہونے والے ساتھیون کی تلاش شروع کردی
سب انسپکٹرمحمدعاصم نفری کے ہمراہ گنداکھوہ مریدخان سرائی روڈ پرموجودتھاکہ اسی دوران دوموٹرسائیکلوں پرسوارچارمشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جوپولیس ناکہ بندی توڑکرفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے‘ تاہم تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیاتین ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے‘ شناخت نہ ہونے پرمارے جانیوالے ڈاکوکی نعش تحویل میں ہسپتال منتقل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے فرارہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔