تازہ ترین

جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔ باغبان پورہ میں جائیداد کے تنازع پر تکرار کے بعد چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی عمران اشرف کو قتل کیا۔واقعے کے بعد ملزم وقوعہ سے فرار ہوگیا ملزم داروغہ والا میں پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے۔مقتول عمران اشرف رحمان بازار میں ہئیر ڈریسر کی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران چھوٹا بھائی ملزم عرفان نے دکان میں گھس کر بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔