لاہور : بیٹے کی فائرنگ، والدہ زخمی، ملزم فرار
شادباغ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر بیٹے کی فائرنگ سے والدہ زخمی ہو گئیں جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق 55 سالہ زاہدہ کو ان کے بیٹے نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔