تازہ ترین

عیدِ قرباں کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کے نئے بوجھ کا سامنا ہے۔ سرکاری نرخ ناموں اور بازار میں فروخت ہونے والی قیمتوں میں واضح فرق سامنے آ گیا۔ لیموں کی سرکاری قیمت 277 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازار میں یہ 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح لہسن چائنہ کی سرکاری قیمت 450 روپے جبکہ مارکیٹ میں 600 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ادرک تھائی لینڈ 275 روپے کی بجائے 400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ پیاز کی سرکاری قیمت 60 روپے ہونے کے باوجود 80 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ٹماٹر کی سرکاری قیمت 32 روپے مقرر ہے لیکن بازار میں یہ 50 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ آلو درجہ اول 20 روپے کی بجائے 40 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔دیگر سبزیوں میں بھی من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ کریلا 90 روپے کے بجائے 150 روپے، شملا مرچ 70 روپے کی بجائے 100 روپے اور سبز مرچ 90 روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔بند گوبھی 45 روپے کے بجائے 80 روپے جبکہ پھول گوبھی 120 روپے کی بجائے 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement