تازہ ترین

غازی آباد پولیس نے شاپ رابری کی وارداتوں میں مطلوب شاطر میاں بیوی پر مشتمل دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں نصیر اور ملزمہ عاصمہ شامل ہیں۔ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو لوٹے ہوئے مال سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان نے دو روز قبل غازی آباد کے علاقے میں لاکھوں روپے مالیت کی شاپ رابری کی واردات کی تھی۔ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی نقدی، قیمتی کپڑے، دیگر سامان اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد سامان لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان شناخت اور گرفتاری سے بچنے کے لیے چھوٹی بچی کا استعمال کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

 

 

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت موجود ہے جبکہ انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement