لاہور : شدید گرمی میں متعدد علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ
شدید گرمی میں لاہور کے متعدد علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی۔ شہرمیں 3اور دیہی علاقوں میں 4گھنٹے تک بجلی بند رہنے لگی،ٹرانسفارمر جلنے، دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث بھی گھنٹوں بجلی غائب رہنی لگی۔
لیسکو ترجمان کاکہنا ہے کہ شہری علاقوں میں ڈیڑھ گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی گئی،سپلائی بہتر ہونے پر لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ کم کردیا جائے گا۔