معرکۂ حق کی کامیابی کو 1 سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر اور ’وطن کی خاطر‘ نغمہ جاری
پاک فوج نے معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ کا ٹیزر جاری کر دیا۔ایک سال قبل افواجِ پاکستان کے غازیوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ دنیا نے یہ دیکھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملک کی مسلح افواج نے بھرپور انداز میں دفاعِ وطن کا حق ادا کیا۔
اس موقع پر جذبۂ شہادت سے سرشار جوانوں کے لیے نغمہ ’وطن کی خاطر‘ بھی جاری کیا گیا ہے۔نغمہ میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے اور عوام کی جانب سے ان کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔نغمہ اور ٹیزر میں معرکۂ حق کے دوران فوجی جوانوں کی جرأت، بہادری اور دشمن پر طاری ہیبت کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔