تازہ ترین

مارکیٹ میں گراں فروشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور دودھ و دہی سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔مارکیٹ میں دودھ سرکاری نرخ 170 روپے فی لٹر کے بجائے 230 روپے فی لٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ دہی کی سرکاری قیمت تاحال مقرر نہ ہونے کے باعث دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ شہر میں دہی 260 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور دودھ دہی جیسی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔