گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا کرائوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر 10 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں۔
Leave A Comment