تازہ ترین

وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 13.98 فیصد پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ ہفتے تک ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 12.16 فیصد تھی۔ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں آلو 3.13 فیصد، بریڈ 0.91 فیصد اور کوکنگ آئل 0.69 فیصد مہنگا ہوا۔ انڈے، مٹن، چکن اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے ٹماٹر 27.65 فیصد اور پیاز 9.35 فیصد سستی ہوئی جبکہ ڈیزل، ایل پی جی، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement