تازہ ترین

پنجاب حکومت نے شوگرسیس نافذ کر دیا جس سے صوبے میں چینی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ پیداہوگیا ہے۔پنجاب حکومت نے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگرسیس نافذ کر دیا ہے، شوگر سیس پنجاب فنانس ایکٹ 1964 کے تحت نافذ کیا گیاجس میں  ڈھائی روپے شوگر ملز اور ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے۔شوگر سیس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے، شوگرسیس سے حاصل ہونے والی رقم شوگرملز سے متعلقہ سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہوگی۔

 

Leave A Comment

Advertisement