تازہ ترین

لاہور کے علاقوں مغلپورہ اور چوہنگ سے دو مختلف مقامات پر دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مغلپورہ میں جہانگیر روڈ کے قریب 28 سالہ رکشہ ڈرائیور کی لاش ملی، جس کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی۔ متوفی داروغہ والا کا رہائشی تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق اس کی موت حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث واقع ہوئی۔

چوہنگ کے علاقے علی ٹاؤن میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی، جبکہ ایدھی رضاکاروں نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement