تازہ ترین

وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔   پرانے لاری اڈا کے قریب مین سیوریج لائن کی صفائی کے دوران واسا کے دو ملازمین حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ مبینہ طور پر دونوں افراد حفاظتی سامان کے بغیر صرف رسہ باندھ کر گٹر میں اترے تھے اور  کام کے دورانِ رسہ چھوٹ جانے سے دونوں گٹر کے اندر گر گئے اور جاں بحق ہو گئے۔ دونوں جاں بحق افراد ضلع خانیوال کے رہائشی تھے، دونوں کی لاشیں نکال کر ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement