اوکاڑہ : قبرستان بارشوں سے شدید متاثر ، قبریں زیرِ آب انے سے بیٹھ گئیں ، شہریوں کا قبرستانوں میں قبروں کی مرمت، نکاسی آب کا مطالبہ
حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد اوکاڑہ کے مختلف قبرستانوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی، متعدد قبریں زیرِ آب جبکہ کئی قبریں منہدم اور شدید متاثر ہو چکی ہیں۔ قبرستانوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور مرمت کے لیے جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص نکاسیٔ آب اور متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث قبرستانوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے، جبکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے سے مزید قبروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستانوں سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، متاثرہ اور منہدم قبروں کی بحالی کا کام شروع کیا جائے اور مستقبل میں بارش کے دوران ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے قبرستانوں میں مستقل اور مؤثر نکاسیٔ آب کا نظام یقینی بنایا جائے۔
Leave A Comment