لاہور:منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا ،24گھنٹوں کے دوران 4 مریض سامنے آگئے
صوبائی دارالحکومت میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا ،4 مریض سامنے آ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق شہریوں کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، 24گھنٹے کے دوران لاہور میں منکی پاکس کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔سی ای او میو ہسپتال کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کے چاروں مریض رپورٹ ہوئے جن کا علاج ومعالجہ جاری ہے، مریضوں میں 30 سالہ سلطانہ ارم، 25 سالہ حمزہ منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے۔اس کے علاوہ 33 سالہ نعمان اور 18سالہ انس بھی منکی پاکس وائرس پایا گیا جس کی لیب ٹیسٹ میں تصدیق ہوگئی، میو ہسپتال میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔