تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے حالیہ معاملہ، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رکنِ صوبائی اسمبلی اور ایک معروف میڈیا شخصیت شامل ہیں، ایک ذاتی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس کو مکمل طور پر میرٹ، قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹایا جائے گا۔ اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا میں یہ بات بالکل واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ کسی بھی خاتون کو ہراساں کرنے، دھمکانے یا استحصال کا نشانہ بنانے کی کوشش میں ملوث کسی فرد کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ کوئی بھی شخص، خواہ اس کا تعلق کسی بھی عہدے، حیثیت یا سیاسی وابستگی سے ہو، قانون سے بالاتر نہیں۔ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور آئین و قانون کے مطابق انجام دیں گے۔ کسی بھی قسم کا سیاسی دباؤ ڈالنے، اثر و رسوخ استعمال کرنے یا کسی خاتون کو ذاتی مواد عوامی سطح پر جاری کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس بیان کو اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے لیے ایک واضح اور سنجیدہ انتباہ سمجھا جائے۔

ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے کا الزام، چنیوٹ میں اداکارہ مومنہ اقبال کے متوقع شوہر کے خلاف مقدمہ درج

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ پنجاب پولیس نے چنیوٹ میں ثاقب چدھڑ کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے کا مومنہ اقبال کے متوقع شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 17 مئی کو تھانہ بھوانہ پولیس نے ثاقب چدھڑ کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایک موبائل نمبر سے ثاقب چدھڑ کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔پولیس کے مطابق مذکورہ موبائل نمبر پاکپتن کی رہائشی حلیمہ نامی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement