تازہ ترین

لاہور میں محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر اہم عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس پی سٹی نے شاد باغ کے علاقے میں 4 محرم الحرام کو برآمد ہونے والے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا ہے۔دورے کے موقع پر متعلقہ سرکل افسر، ایس ایچ او، پولیس اسٹاف، بانیانِ جلوس، منتظمین اور امن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ ایس پی سٹی کو جلوس کے روایتی راستوں، سکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

ایس پی سٹی نے جلوس کے روٹ میں آنے والے تمام داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا اور منتظمین کو حکومتی ہدایات، ضابطہ اخلاق اور مقررہ اوقات کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ 4 محرم الحرام کا جلوس روایتی راستوں سے گزر کر مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوگا۔ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران تمام اہم مقامات پر مؤثر سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ جلوسوں کے روٹس اور گرد و نواح میں سرچ آپریشنز کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی بھی کی جائے گی۔ جلوسوں کے راستوں میں واقع بلند عمارتوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔محرم الحرام کے دوران حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement