لاہور :ہربنس پورہ پولیس نے پتنگوں کی بڑی کھیپ پکڑلی ، دو بین الاضلاعی ڈیلرز گرفتار
ہربنس پورہ پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی بڑی کھیپ پکڑ لی اور دو بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او ہربنس پورہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزمان حیدر علی اور خرم کو پتنگوں کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 600 تیار پتنگیں اور 25 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ آن لائن لوکیشن کے ذریعے مختلف اضلاع میں پتنگوں اور ڈور کی سپلائی کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں اور پتنگ بازی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا۔