لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بسنت کے دوران افسوس ناک حادثات بھی پیش آئے ہیں جن میں ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔  جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت دس سالہ عمار کے نام سے ہوئی ہے۔عمار پتنگ لوٹنے کے دوران گھر کی چھت سے نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور لاش کو قانونی مراحل کے لیے منتقل کیا گیا۔

 ڈور پھرنے سے زخمی ہونے کا ایک اور واقعہ بھی سامنے آیا ہے۔یہ واقعہ ڈیفنس سی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سائیکل پر سوار ایک بچہ اچانک ڈور کی لپیٹ میں آ گیا۔ زخمی بچے کی شناخت زین کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈور بچے کے گلے پر پھرنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ زین کے گلے پر پندرہ ٹانکے لگائے گئے ہیں اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement