خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کی کوشش، حکیم شہزاد گرفتار
پانچ شادیاں کرنے والے مشہور ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس تھانہ صدر نے حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔خاتون ٹک ٹاکر کو حکیم شہزاد نے کیس کی صلح کیلئے دواخانے بلا کر اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق حکیم شہزاد نے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش میں خاتون ٹک ٹاکر کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے، ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔