خوشاب: زمین کے تنازع پر فائرنگ، بچہ جاں بحق، 8 افراد زخمی
خوشاب کے علاقے نورپور تھل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے بچہ جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔