تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گلی،محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ممنوع مقامات پر باقیات اور آلائشیں پھینکنے کی روک تھام اور نگرانی کے لیے ویجلینس اسکواڈ قائم  کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو ممنوع مقامات پر باقیات اور آلائشیں پھینکنے سے روکنے کی جامع ابلاغ عامہ مہم کی ہدایت  بھی کی ہے۔

مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں عیدالاضحیٰ پر صفائی کے فول پروف انتظامات کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے ہر شہر میں ڈرین،کینال اور دیگر مقامات کی خصوصی صفائی اور نگرانی  کے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر ریلوے کالونیز، کنٹونمنٹ ایریاز میں بھی صفائی کا اہتمام کیا جائے۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں نمایاں 2687کمرشل مارکیٹوں کی صفائی کا خصوصی اہتمام کرنے کاحکم  بھی دیا۔عیدالاضحیٰ پر صفائی کے لیے ون گورنمنٹ یونٹ بن کر کام کرنا ہے ۔  اعلی صفائی پر انعام و ستائش اور شکایات پر سزا اور جزا کاعمل ہوگا ۔

Leave A Comment

Advertisement