تازہ ترین

پنجاب میں ٹریفک کے جرمانے کم کرنے کی تیاری کر لی گئی۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی آئی جی ٹریفک کی سمری منظور کرلی، پنجاب اسمبلی میں بل پیش ہوگا۔موٹرسائیکل کا چالان 2ہزار سے کم کرکے ایک ہزار کرنے کی تجویزہے۔رکشے کا چالان 3ہزار سے ایک ہزار اور سنگین خلاف ورزی پر 2ہزار ہوجائیگا۔کاراور جیپ کا چالان5ہزار سے کم کرکے 3ہزار روپے کیا جائے گا۔موٹرسائیکل، رکشے اورکار کے اوورسپیڈنگ جرمانے برقرار رہیں گے۔ہزار سی سی کا جرمانہ 20ہزار سے کم کرکے 10ہزار کرنے کی تجویز ہے،2ہزار سی سی وہیکلز کا کم سے کم جرمانہ 2ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10ہزار ہو جائے گا۔چھوٹی بڑی ٹرانسپورٹ کے جرمانوں میں بھی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔